بنگلورو،5/جنوری (ایس او نیوز) محکمہ پولس میں اس وقت یہ افواہ گشت کررہی ہے کہ ریاست میں محکمہ سی آئی ڈی کے ڈی جی پی کے عہدہ پر فائز اعلیٰ پولس افسر پر اوین سود ڈائرکٹر جنرل آف پولس کا عہدہ حاصل کرنے بی جے پی کے بڑے لیڈروں اور خصوصاً مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے سفارش کے لئے اپنے داماد کو استعمال کررہے ہیں - پراوین سود کے داماد اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مایانک اگروال کے گہرے دوست امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ ہیں - اس طرح داماد مایانک اگروال جئے شاہ کے ذریعہ اپنے سسر پراوین سود کو ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) کے عہدہ پر فائز کرنے لابی چلارہے ہیں - دوسری جانب مایانک اگروال اہم بی جے پی اور آر ایس سی لیڈروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ اور ان کے بیٹے وجیندرا سے قریب رہنے والے وکلاء اور اہم لیڈروں کے ذریعہ بھی (ڈی جی پی) کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے لابی چلارہے ہیں جس سے سینئر پولس افسروں میں بے چینی اور ناراضی پائی جارہی ہے- 31/جنوری کو موجودہ ڈی جی پی نیل منی این راجو اپنے عہدہ سے سکبدوش ہونے والی ہیں - پراوین سود کی جانب سے اپنے لئے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے مرکزی لیڈروں کے ساتھ لابی چلا کر عہدہ حاصل کرنے چلائی جارہی سرگرمیوں سے اعلیٰ آئی پی ایس افسروں نے عدم اطمینان کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے- آئی پی ایس عہدہ میں سینیارٹی کی بنیاد پر اس وقت آئی ایس ٹی کے ڈی جی پی اشیش موہن،اے ایم پرساد کو حکومت کی جانب سے اب نیل منی راجو کی جگہ یہ عہد ہ دیا جانا ہے- جبکہ اشیش موہن پرساد کی سرویس کی معیاد بھی اکتوبر 2020 کو ختم ہونے جارہی ہے اور اگر انہیں ڈی جی پی کے عہدہ پر پروموشن دیا جائے گا بھی تو وہ صرف 8ماہ ہی یہ عہد سنبھال سکتے ہیں - اس کے بعد کا نمبر پراوین سود کا آتا ہے اگرا نہیں ڈی جی پی کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا تو وہ مئی 2024 تک اسی عہدہ پر جمے رہ سکتے ہیں - لیکن پراوین سود کی یہ کوشش ہے کہ وہ ابھی سے یہ عہدہ حاصل کرلیں اور مئی 2024 تک اس عہدہ پر رہ کر ملازمت سے سبکدوش ہوں -آئی پی ایس افسر بن کر محکمہ پولس میں خدمت انجام دینے والے ہر افسر کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ ڈائرکٹر جنرل آف پولس کا عہدہ حاصل کر کے عہدہ سے سکبدوش ہوں مگر اکثر یہ خواہش پوری نہیں ہوپاتی، پتہ چلا ہے کہ پراوین سود نے اس سے قبل بھی دہلی کی سطح پر اعلیٰ آئی پی ایس عہدہ کے لئے لابی چلائی تھی اور شہر کے پولس کمشنر کا عہدہ حاصل کیا تھا لیکن سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے چند وفاداروں کو زمین اسکینڈل میں مدد کرنے کی کوشش کا الزام عائد ہونے پر انہیں فوری طور پر پولس کمشنر کے عہدہ سے دوسرے شعبہ میں تبادلہ کردیا گیا تھا پرواین سود کو قبل از وقت ڈی جی پی کے عہدہ پر فائز کئے جانے کے امکانات کم رہنے پر وہ اب اپنے داماد کے ذریعہ لابی چلاہے ہیں -